نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سنن دارمي
من كتاب الطهارة
وضو اور طہارت کے مسائل

24. باب الْوُضُوءِ مِنَ الْمِيضَأَةِ:
24. لوٹے سے وضو کرنے کا بیان

حدیث نمبر: 713
أَخْبَرَنَا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، عَنْ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذِ بْنِ عَفْرَاءَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "يَأْتِينَا فِي مَنْزِلِنَا، فَآخُذُ مِيضَأَةً لَنَا تَكُونُ مُدًّا وَثُلُثَ مُدٍّ، أَوْ رُبُعَ مُدٍّ فَأَسْكُبُ عَلَيْهِ فَيَتَوَضَّأُ ثَلَاثًا ثَلَاثًا".
سیدہ ربیع بنت معوذ رضی اللہ عنہا نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے گھر تشریف لایا کرتے تھے، پس میں اپنے گھر کا ایک لوٹا لیتی جو ایک مد اور ثلث مد یا ربع مد پانی کا ہوتا اور پانی ڈالتی، آپ تین تین بار اعضائے وضو کو دھوتے تھے۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 717]»
اس روایت کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [ابن ماجه 390]، [بيهقي 237]، [أبوداؤد 126]، [ترمذي 33] و [أحمد 358/6]۔ نیز دیکھئے: [فتح الباري 286/1] و [نيل الأوطار 179/1]