نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سنن دارمي
من كتاب الطهارة
وضو اور طہارت کے مسائل
18. باب في السِّوَاكِ:
18. مسواک کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 704
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک میں مسواک کے بارے میں تم سے بہت کچھ کہہ چکا ہوں۔“
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 708]»
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 888]، [مسند الموصلي 4171]، [صحيح ابن حبان 1066] و [ابن أبى شيبه 171/1]
حدیث نمبر: 705
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تم سے مسواک کے بارے میں بہت کچھ کہہ چکا ہوں۔“ (یعنی مسواک کی تم کو بہت رغبت دلائی ہے)۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 709]»
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 888]، [مسند الموصلي 4171]، [صحيح ابن حبان 1066] و [ابن أبى شيبه 171/1]