نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
الادب المفرد
كِتَابُ
كتاب


حدیث نمبر: 1271
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، وَقَبِيصَةُ، قَالاَ‏:‏ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ‏: ”مَنْ لَعِبَ بِالنَّرْدَشِيرِ فَكَأَنَّمَا صَبَغَ يَدَهُ فِي لَحْمِ خِنْزِيرٍ وَدَمِهِ‏.‏“
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو نردشیر (شطرنج) کے ساتھ کھیلا، وہ ایسے ہے جیسے اس نے اپنا ہاتھ سور کے گوشت اور خون سے رنگ لیا۔
تخریج الحدیث: «حسن: أخرجه مسلم، كتاب الشعر: 2260 و أبوداؤد: 4939 و ابن ماجه: 3763»

قال الشيخ الألباني: حسن


حدیث نمبر: 1272
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، وَمَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالاَ‏:‏ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللهِ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي نَافِعٌ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ‏:‏ ”مَنْ لَعِبَ بِالنَّرْدِ فَقَدْ عَصَى اللَّهَ وَرَسُولَهُ‏.‏“
سيدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے شطرنج کے ساتھ کھیلا، اس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی۔
تخریج الحدیث: «حسن: أنظر الحديث، رقم: 1269»

قال الشيخ الألباني: حسن

الادب المفرد کی حدیث نمبر 1272 کے فوائد و مسائل
مولانا عثمان منیب حفظ اللہ
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 1272  
فوائد ومسائل:
شطرنج اور اس سے ملتے جلتے کھیل ناجائز اور حرام ہیں خواہ ان میں جوا ہو یا نہ ہو۔ جوا ہو تو اس کی شناعت اور قباحت مزید بڑھ جاتی ہے۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 1272   

Previous    1    2