نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
الادب المفرد
كِتَابُ الْخِتَانِ
كتاب الختان

606. بَابُ حَلْقِ الْعَانَةِ
606. زیرِ ناف بال مونڈنے کا بیان

حدیث نمبر: 1257
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجِرْمِيُّ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا أَبِي، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ‏:‏ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ‏: ”خَمْسٌ مِنَ الْفِطْرَةِ‏:‏ قَصُّ الشَّارِبِ، وَتَقْلِيمُ الأَظْفَارِ، وَحَلْقُ الْعَانَةِ، وَنَتْفُ الإِبْطِ، وَالسِّوَاكُ‏.‏“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانچ چیزیں فطرت سے ہیں: مونچھیں کاٹنا، ناخن تراشنا، زیرِ ناف بال مونڈنا، بغلوں کے بال اکھیڑنا اور مسواک کرنا۔
تخریج الحدیث: «منكر بذكر السواك فيه: الضعيفة: 6350 و المحفوظ بلفظ ”الختان“ كما سيأتي برقم: 1292-ن»

قال الشيخ الألباني: منكر بذكر السواك فيه

الادب المفرد کی حدیث نمبر 1257 کے فوائد و مسائل
مولانا عثمان منیب حفظ اللہ
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 1257  
فوائد ومسائل:
(۱)اس روایت میں مسواک کا ذکر منکر ہے اور صحیح یہ ہے کہ پانچویں چیز ختنہ کرنا ہے۔
(۲) فطرت سے مراد وہ حالت جس میں انسان اپنے خالق کو پہچان سکے اور دین اسلام کو اختیار کرے نیز یہ اور سابقہ تمام آسمانی مذاہب کا حصہ رہے ہیں۔
(۳) شرم گاہ اور اس کے ارد گرد سے بال صاف کرنا حلق عانہ کہلاتا ہے۔
(۴) یہ کام جب ضرورت محسوس ہوکر لینے چاہئیں، تاہم ان کی زیادہ سے زیادہ مدت چالیس دن ہے۔
(۵) بغلوں کے بال نوچنا افضل ہے، نیز عورتوں کے لیے بھی یہی حکم ہے۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 1257