نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
الادب المفرد
كِتَابُ الرَّسَائِلِ‏
كتاب الرسائل

526. بَابُ أَمَّا بَعْدُ
526. اما بعد کا بیان

حدیث نمبر: 1120
حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ قَالَ‏:‏ أَرْسَلَنِي أَبِي إِلَى ابْنِ عُمَرَ، فَرَأَيْتُهُ يَكْتُبُ‏:‏ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، أَمَّا بَعْدُ‏.‏
حضرت زید بن اسلم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ مجھے میرے والد نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی طرف بھیجا۔ میں نے دیکھا وہ لکھ رہے تھے: بسم اللہ الرحمٰن الرحیم، اما بعد۔
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه ابن أبى شيبة: 25851 و ابن سعد فى الطبقات: 161/4»

قال الشيخ الألباني: صحيح


حدیث نمبر: 1121
حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عَبْدِ الْمُؤْمِنِ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ قَالَ‏:‏ رَأَيْتُ رَسَائِلَ مِنْ رَسَائِلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كُلَّمَا انْقَضَتْ قِصَّةٌ قَالَ‏:‏ ”أَمَّا بَعْدُ‏.‏“
ہشام بن عروہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے خطوط میں سے کئی خط دیکھے کہ جب کوئی بات ختم ہوتی، وہاں اما بعد لکھا ہوتا۔
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه ابن أبى شيبة: 25848، 25852 - الإرواء: 38/1»

قال الشيخ الألباني: صحيح

الادب المفرد کی حدیث نمبر 1121 کے فوائد و مسائل
مولانا عثمان منیب حفظ اللہ
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 1121  
فوائد ومسائل:
مطلب یہ ہے کہ جس طرح خطبہ میں اما بعد کا لفظ استعمال کیا جاسکتا ہے اسی طرح تحریر میں بھی اما بعد کا لفظ استعمال کرنا مسنون ہے۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 1121