نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
الادب المفرد
كِتَابُ
كتاب

300. بَابُ إِذَا سَمِعَ الرَّعْدَ
300. بادل گرجنے کے وقت کی دعا

حدیث نمبر: 722
حَدَّثَنَا بِشْرٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، حَدَّثَنِي الْحَكَمُ، قَالَ: حَدَّثَنِي عِكْرِمَةُ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ، كَانَ إِذَا سَمِعَ صَوْتَ الرَّعْدِ، قَالَ: سبحَانَ الَّذِي سَبَّحْتَ لَهُ، قَالَ: إِنَّ الرَّعْدَ مَلَكٌ يَنْعِقُ بِالْغَيْثِ، كَمَا يَنْعِقُ الرَّاعِي بِغَنَمِهِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب وہ بادل گرجنے کی آواز سنتے تو فرماتے: پاک ہے وہ ذات جس کی تو نے پاکی بیان کی۔ انہوں نے مزید فرمایا کہ رعد ایک فرشتہ ہے جو بادلوں کو چلانے کے لیے زور سے چیختا ہے، جس طرح چرواہا اپنی بکریوں کو چرانے کے لیے زور سے پکارتا ہے۔
تخریج الحدیث: «حسن: الصحيحة: 1872»

قال الشيخ الألباني: حسن

الادب المفرد کی حدیث نمبر 722 کے فوائد و مسائل
مولانا عثمان منیب حفظ اللہ
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 722  
فوائد ومسائل:
اس روایت کی سند ضعیف ہے، تاہم بادلوں کا اللہ تعالیٰ کی تعریف کرنا قرآن و صحیح احادیث سے ثابت ہے جیسا کہ آئندہ حدیث اس پر دلالت کرتی ہے۔ اور ابن عباس رضی اللہ عنہ کی صحیح روایت اس طرح ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:رعد ایک فرشتہ ہے جو بادلوں کا نگران ہے۔ اس کے ہاتھ میں لوہے کا ایک گرز ہے جس کے ساتھ وہ بادلوں کو ہانکتا ہے۔ اور جو آواز اس سے آتی ہے وہ بادلوں کے ہانکنے کی آواز ہے یہاں تک وہ اس جگہ پہنچ جاتے ہیں جہاں کا انہیں حکم دیا جاتا ہے۔ (الصحیحة للالباني:۴؍۴۹۱)
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 722   


حدیث نمبر: 723
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ كَانَ إِذَا سَمِعَ الرَّعْدَ تَرَكَ الْحَدِيثَ، وَقَالَ: سُبْحَانَ الَّذِي ﴿يُسَبِّحُ الرَّعْدُ بِحَمْدِهِ وَالْمَلائِكَةُ مِنْ خِيفَتِهِ﴾ [الرعد: 13]، ثُمَّ يَقُولُ: إِنَّ هَذَا لَوَعِيدٌ شَدِيدٌ لأَهْلِ الأَرْضِ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ بادل گرجنے کی آواز سنتے تو گفتگو بند کر دیتے اور فرماتے: پاک ہے وہ ذات کے بادل جس کی حمد کے ساتھ اس کی پاکی بیان کر رہے ہیں، اور فرشتے بھی اس کے ڈر سے ...... پھر فرماتے: یہ گرج زمین والوں کے لیے سخت وعید ہے۔
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه أحمد فى الزهد: 1115 و ابن أبى شيبة: 29214 و ابن أبى الدنيا فى المطر: 97»

قال الشيخ الألباني: صحيح