نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
الادب المفرد
كِتَابُ
كتاب

282. بَابُ دُعَاءِ الرَّجُلِ عَلَى مَنْ ظَلَمَهُ
282. ظالم کے لیے بد دعا کرنے کا بیان

حدیث نمبر: 649
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: ”اللَّهُمَّ أَصْلِحْ لِي سَمْعِي وَبَصَرِي، وَاجْعَلْهُمَا الْوَارِثَيْنِ مِنِّي، وَانْصُرْنِي عَلَى مَنْ ظَلَمَنِي، وَأَرِنِي مِنْهُ ثَأْرِي.“
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: اے اللہ! میرے لیے میرے کانوں اور میری آنکھوں کو درست رکھنا اور انہیں آخری دم تک قائم رکھنا۔ جو مجھ پر ظلم کرے اس کے خلاف میری مدد فرما اور اس سے میرا انتقام مجھے دکھا۔
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البزار: 3194، كشف، انظر الصحيحة: 3170»

قال الشيخ الألباني: صحيح


حدیث نمبر: 650
حَدَّثَنَا مُوسَى، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: ”اللَّهُمَّ مَتِّعْنِي بِسَمْعِي وَبَصَرِي، وَاجْعَلْهُمَا الْوَارِثَ مِنِّي، وَانْصُرْنِي عَلَى عَدُوِّي، وَأَرِنِي مِنْهُ ثَأْرِي.“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کیا کرتے تھے: اے اللہ! میرے لیے میرے کان اور بصارت نفع بخش بنا اور انہیں تاحیات سلامت رکھنا۔ اور میرے دشمن کے خلاف میری مدد فرما اور مجھے اس سے میرا انتقام دکھا۔
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه الترمذي، كتاب الدعوات: 3604 - انظر الصحيحة: 3170»

قال الشيخ الألباني: صحيح

الادب المفرد کی حدیث نمبر 650 کے فوائد و مسائل
مولانا عثمان منیب حفظ اللہ
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 650  
فوائد ومسائل:
(۱)ظلم اللہ تعالیٰ کو شدید ناپسند ہے اس لیے اس نے بندوں پر ظلم کو حرام قرار دیا ہے اور مظلوم اگر بد دعا کرے تو وہ ضرور قبول ہوتی ہے۔
(۲) انسان نہایت کمزور ہے اور صحیح طور پر بدلہ نہیں لے سکتا اور اگر اسے قدرت حاصل ہو جائے تو حد سے تجاوز کر جاتا ہے اس لیے اللہ تعالیٰ سے مدد و نصرت کی التجا کرنی چاہیے۔
(۳) کان اور آنکھیں اللہ تعالیٰ کی وہ عظیم نعمتیں ہیں جن کے ہوتے ہوئے ہی انسان صحیح طور پر دنیا سے لطف اندوز ہوسکتا ہے، مثل مشہور ہے آنکھ گئی جہان گیا۔ اس لیے ان اعضاء کی سلامتی کی دعا اور انہیں تاحیات درست اور مفید رکھنے کی التجا کرنا اچھی زندگی کی دعا ہے۔ اگر یہ اعضاء سالم ہوں تو انسان بہت سی مشکلات کا سامنا آسانی سے کرسکتا ہے۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 650   

1    2    Next