نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
الادب المفرد
كِتَابُ
كتاب


حدیث نمبر: 504
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ أَبِي نُحَيْلَةَ، قِيلَ لَهُ: ادْعُ اللَّهَ، قَالَ:اللَّهُمَّ انْقُصْ مِنَ الْمَرَضِ، وَلا تَنْقُصْ مِنَ الأَجْرِ، فَقِيلَ لَهُ: ادْعُ، ادْعُ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي مِنَ الْمُقَرَّبِينَ، وَاجْعَلْ أُمِّي مِنَ الْحُورِ الْعِينِ.
سیدنا ابونحیلہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ان سے کہا گیا: دعا کیجیے۔ انہوں نے یوں دعا کی: اے اللہ بیماری کو کم کر دے لیکن اجر میں کمی نہ کرنا۔ ان سے عرض کیا گیا: مزید دعا کریں۔ انہوں نے کہا: اے اللہ! مجھے اپنے مقرب بندوں میں شامل فرما اور میری والدہ کو حورعین کے ساتھ ملا دے۔
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه مسدد كما فى إتحاف المهرة: 474/6»

قال الشيخ الألباني: صحيح

الادب المفرد کی حدیث نمبر 504 کے فوائد و مسائل
مولانا عثمان منیب حفظ اللہ
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 504  
فوائد ومسائل:
(۱)گزشتہ اوراق میں گزر چکا ہے کہ مومن کے لیے بیماری باعث اجر وثواب ہے جبکہ کافر اور منافق کی تکلیف رائیگاں جاتی ہے۔ اور اللہ تعالیٰ تھوڑی تکلیف پر زیادہ اجر دینے پر قادر ہے اس لیے انسان کو بیماری کی کمی اور اجر کی زیادتی کی درخواست کرنی چاہیے۔
(۲) کسی انسان کی خوش بختی ہے کہ اسے اللہ تعالیٰ کا قرب نصیب ہو جائے اور بہت لوگ اس بات سے نا آشنا ہوتے ہیں کہ وہ اللہ کے قریب ہیں یا اللہ ان سے محبت کرتا ہے۔ جس کو اس کا ادراک ہو جائے اس کی زندگی بدل جاتی ہے۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 504   


حدیث نمبر: 505
عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے مجھ سے فرمایا: کیا میں تمہیں ایک جنتی عورت دکھاؤں؟ میں نے عرض کیا: کیوں نہیں۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: یہ سیاہ فام عورت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا: مجھے بے ہوشی کا دورہ پڑتا ہے اور میں بے لباس ہو جاتی ہوں، لہٰذا میرے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کریں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم چاہو تو صبر کرو، اس کے بدلے میں تیرے لیے جنت ہے، اور اگر چاہو تو الله تعالیٰ سے تمہارے لیے عافیت کی دعا کرتا ہوں۔“ اس نے عرض کیا: میں صبر کرتی ہوں، پھر کہا: میرے کپڑے اتر جاتے ہیں، لہٰذا اللہ سے دعا فرمائیں کہ کپڑے نہ اترا کریں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لیے یہ دعا فرمائی۔
عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے مجھ سے فرمایا: کیا میں تمہیں ایک جنتی عورت دکھاؤں؟ میں نے عرض کیا: کیوں نہیں۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: یہ سیاہ فام عورت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا: مجھے بےہوشی کا دورہ پڑتا ہے اور میں بےلباس ہو جاتی ہوں، لہٰذا میرے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کریں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم چاہو تو صبر کرو، اس کے بدلے میں تیرے لیے جنت ہے، اور اگر چاہو تو اللہ تعالیٰ سے تمہارے لیے عافیت کی دعا کرتا ہوں۔ اس نے عرض کیا: میں صبر کرتی ہوں، پھر کہا: میرے کپڑے اتر جاتے ہیں، لہٰذا اللہ سے دعا فرمائیں کہ کپڑے نہ اترا کریں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لیے یہ دعا فرمائی۔
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب المرضى، باب فضل من يصرع من الريح: 5652 و مسلم: 2576 - انظر الصحيحة: 2502»

قال الشيخ الألباني: صحيح

الادب المفرد کی حدیث نمبر 505 کے فوائد و مسائل
مولانا عثمان منیب حفظ اللہ
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 505  
فوائد ومسائل:
(۱)اس عورت کا نام سعیرۃ اسدیہ یا ام زفر تھا۔ یہ حبشیہ تھیں اور یہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی کنگھی کرتی تھیں۔
(۲) اس سے معلوم ہوا کہ تقدیر پر راضی رہتے ہوئے صبر کرنا اور علاج معالجہ نہ کرنا جائز ہے، تاہم دوا لینا جائز ہے تو کل کے منافي نہیں ہے۔ اسباب کو اختیار کرکے اللہ تعالیٰ پر بھروسا کرنا ہی توکل ہے۔
(۳) بیماری کے علاج کے حوالے سے چار امور جائز ہیں۔
٭ بیمار آدمی کا از خود بیماری کے دور ہونے کی دعا کرنا، یہ شرعاً مشروع ہے۔
٭ مطالبے کے بغیر کسی دوسرے آدمی کا دعا کرنا، یہ بھی جائز ہے۔
٭ دنیا میں موجود کسی شخص سے دعا کی درخواست کرنا۔
٭ دوا استعمال کرنا۔
(۴) یہ سارے ذرائع استعمال کرنے کے بعد بھی بیماری ختم نہ ہو تو انسان کو صبر کرتے ہوئے ثواب کی امید رکھنی چاہیے اور یہ یقین رکھنا چاہیے کہ بیماری اس کے حق میں بہتر ہے۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 505   

Previous    1    2    3    4    5    Next