نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
الادب المفرد
كِتَابُ رَحْمَةِ
كتاب رحمة


حدیث نمبر: 374
حَدَّثَنَا آدَمُ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مَنْصُورٍ، سَمِعْتُ أَبَا عُثْمَانَ مَوْلَى الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ يَقُولُ‏:‏ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ‏:‏ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّادِقَ الْمَصْدُوقَ أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ‏:‏ ”لَا تُنْزَعُ الرَّحْمَةُ إِلا مِنْ شَقِيٍّ‏.‏“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے صادق و مصدوق نبی ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، وہ فرماتے تھے: رحمت صرف بدبخت ہی کے دل سے نکالی جاتی ہے۔
تخریج الحدیث: «حسن: أخرجه أبوداؤد، كتاب الأدب، باب فى الرحمة: 4942 و الترمذي: 3775 - انظر المشكاة: 4968»

قال الشيخ الألباني: حسن

الادب المفرد کی حدیث نمبر 374 کے فوائد و مسائل
مولانا عثمان منیب حفظ اللہ
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 374  
فوائد ومسائل:
کسی بندے کے دل میں رحمت و شفقت کا نہ ہونا اس کی بدبختی کی دلیل ہے اور وہ اس قابل نہیں کہ اس پر رحم کیا جائے۔ ارشاد نبوی ہے:
((اِرْحَمُوْا أهْلَ الْأرْضِ یَرْحَمْکُمْ مَنْ في السَّمَاءِ))(جامع الترمذي، البر، حدیث:۱۹۲۴)
تم اہل زمین پر رحم کرو آسمانوں والی ذات تم پر رحم کرے گی۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 374   


حدیث نمبر: 375
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ إِسْمَاعِيلَ قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنِي قَيْسٌ قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنِي جَرِيرٌ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ‏:‏ ”مَنْ لا يَرْحَمُ النَّاسَ لا يَرْحَمُهُ اللَّهُ‏.‏“
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا، اللہ تعالیٰ بھی اس پر رحم نہیں کرتا۔
تخریج الحدیث: «صحيح: انظر الحديث، رقم: 370»

قال الشيخ الألباني: صحيح

Previous    1    2