نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
الادب المفرد
كِتَابُ
كتاب

81. بَابُ مَنْ مَاتَ لَهُ سَقْطٌ
81. اس عورت کا بیان جس کا ادھورا بچہ ضائع ہو جائے

حدیث نمبر: 152
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ يَزِيدَ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ أُمِّهِ، عَنْ سَهْلِ بْنِ الْحَنْظَلِيَّةِ، وَكَانَ لاَ يُولَدُ لَهُ، فَقَالَ‏:‏ لأَنْ يُولَدَ لِي فِي الإِسْلاَمِ وَلَدٌ سَقْطٌ فَأَحْتَسِبَهُ، أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ يكُونَ لِيَ الدُّنْيَا جَمِيعًا وَمَا فِيهَا وَكَانَ ابْنُ الْحَنْظَلِيَّةِ مِمَّنْ بَايَعَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ‏.‏
سہیل ابن الحنظلیہ سے مروی ہے، اور ان کے ہاں اولاد نہیں ہوتی تھی، انہوں نے کہا: اگر زمانہ اسلام میں میرا ایک ادھورا بچہ بھی پیدا ہو جائے اور میں اللہ کے ہاں اس کے ثواب کا یقین و امید کر لوں تو یہ مجھے ساری دنیا اور جو کچھ اس میں ہے اس سے زیادہ محبوب ہے۔
تخریج الحدیث: «ضعيف: رواه أبونعيم فى معرفة الصحابة: 2818/5 و ابن منده كما فى الإصابة لابن حجر: 504/6 و ابن عساكر فى تاريخه: 276/70»

قال الشيخ الألباني: ضعيف

الادب المفرد کی حدیث نمبر 152 کے فوائد و مسائل
مولانا عثمان منیب حفظ اللہ
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 152  
فوائد ومسائل:
اس اثر کی سند ضعیف ہے اس لیے یہ قابل استدلال نہیں۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 152   


حدیث نمبر: 153
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلاَمٍ، قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ‏:‏ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏ ”أَيُّكُمْ مَالُ وَارِثِهِ أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ مَالِهِ‏؟“‏ قَالُوا‏:‏ يَا رَسُولَ اللهِ، مَا مِنَّا مِنْ أَحَدٍ إِلاَّ مَالُهُ أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ مَالِ وَارِثِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏ ”اعْلَمُوا أَنَّهُ لَيْسَ مِنْكُمْ أَحَدٌ إِلاَّ مَالُ وَارِثِهِ أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ مَالِهِ، مَالُكَ مَا قَدَّمْتَ، وَمَالُ وَارِثِكَ مَا أَخَّرْتَ‏.‏“
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کون ہے جسے اپنے وارث کا مال اپنے مال سے زیادہ محبوب ہو؟ صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم میں سے ہر ایک کو اپنا مال وارث کے مال سے زیادہ عزیز ہے۔ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جان لو کہ تم میں سے کوئی ایک بھی نہیں جس کو اپنا مال وارث کے مال سے زیادہ محبوب ہو۔ تمہارا مال وہ ہے جو تم نے (الله کی راہ میں خرچ کر کے) آگے بھیج دیا اور وارث کا مال وہ ہے جو تم نے اس دنیا میں چھوڑ دیا۔
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه أحمد: 3626 و البخاري، الرقاق، باب ما قدم من ماله فهو له: 6442»

قال الشيخ الألباني: صحيح

الادب المفرد کی حدیث نمبر 153 کے فوائد و مسائل
مولانا عثمان منیب حفظ اللہ
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 153  
فوائد ومسائل:
(۱)مال و اولاد کی حرص انسان کے ضمیر کا حصہ ہے۔ انسان ساری زندگی محنت کرکے مال اکٹھا کرتا رہتا ہے بالآخر سب کچھ چھوڑ کر اس دنیا کو خیر باد کہہ دیتا ہے۔ مرتے دم تک میرا مال میرا مال اس کی زبان پر ہوتا ہے لیکن در حقیقت وہ مال اس کا نہیں ہوتا بلکہ وہ تو اس کے ورثاء کا ہو چکا۔ اس کا مال وہی ہوتا ہے جو وہ اللہ کی راہ میں خرچ کرکے جاتا ہے، اس کا صلہ وہ اللہ کے ہاں پاتا ہے۔
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:
جب ابن آدم کی موت کا وقت قریب ہوتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ فلاں کو اتنا دے دو اور فلاں کو اتنا حالانکہ اب تو وہ ان کا ہوچکا۔ (صحیح البخاري، ح:۱۴۱۹)
(۲) مرنے کے بعد انسان کو وہ مال کام آئے گا جو اس نے اللہ تعالیٰ کو خوش کرنے کے لیے اللہ کی راہ میں خرچ کیا ہوگا، دنیا میں چھوڑا ہوا مال اس کے کچھ کام نہ آئے گا بلکہ عین ممکن ہے اس کے لیے وبال جان بن جائے۔ کیونکہ آخرت کو نظر انداز کرکے ورثاء کے مستقبل کی فکر کرنا۔ اولاد کے لیے مال جمع کرنا کہ نہ معلوم ان کے حالات کیسے ہوں گے، ایک طرح سے اللہ تعالیٰ کے بارے میں بدگمانی بھی ہے۔ یہ سوچ غلط ہے کہ اولاد کو رزق میری طرف سے ملتا تھا میرے جانے کے بعد نہ جانے ان کے ساتھ کیا ہوگا بسا اوقات صورت حال اس کے برعکس بھی ہوتی ہے۔ اکثر و بیشتر والدین کی جمع کردہ دولت اولاد بے دردی سے ضائع کر دیتی ہے کیونکہ انہوں نے اس کے کمانے میں مشقت نہیں اٹھائی ہوتی۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 153   

1    2    Next