نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
مختصر صحيح بخاري
مسلمانوں سے لڑنے والے کفار اور مرتدوں کو سزا دینا

1. تنبیہ اور تعزیر (حد سے کم سزا) کتنی ہونی چاہیے۔

حدیث نمبر: 2166
سیدنا ابوبردہ انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا،  آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: (تعزیر میں) دس دروں سے زیادہ نہ مارے جائیں سوائے اللہ کی ان حدوں کے (جو اس نے قرآن و حدیث میں مقرر کر دی ہیں)۔