نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
مختصر صحيح بخاري
دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان


حدیث نمبر: 2130
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے، فرماتے تھے: قیامت کے دن سب سے ہلکے عذاب والا آدمی وہ ہو گا جس کے دونوں پاؤں کے نیچے انگارے رکھے جائیں گے اور ان سے اس کا دماغ اس طرح جوش کھائے گا جس طرح ہنڈیا جوش کھاتی ہے۔

حدیث نمبر: 2131
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی شخص جنت میں داخل نہیں ہوتا مگر یہ کہ اس کا دوزخ والا ٹھکانہ، اگر وہ برے اعمال کرتا تو اس کو دکھایا جائے گا تاکہ وہ زیادہ شکر کرے اور کوئی شخص دوزخ میں داخل نہیں ہو گا مگر یہ کہ اس کا جنت والا گھر، اگر وہ نیکی کرتا تو اس کو دکھایا جائے گا تاکہ اس کو اور زیادہ حسرت ہو۔
Previous    1    2    3