نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
مختصر صحيح بخاري
دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان

10. عبادت میں میانہ روی اور اس پر ہمیشگی کرنا۔

حدیث نمبر: 2104
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسی بھی شخص کو اس کے عملوں کی وجہ سے نجات نہ ہو گی (بلکہ اللہ کی رحمت سے ہو گی)۔ لوگوں نے پوچھا کہ کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی نہیں؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں! مجھے بھی نہیں مگر یہ کہ اللہ کے تعالیٰ کی رحمت مجھ کو ڈھانپ لے۔ اور فرمایا: میانہ روی سے عمل کرو اور اللہ سے قربت حاصل کرو اور صبح و شام اور پچھلی رات میں عبادت کرو اور میانہ روی سے عمل کرنا تمہیں منزل مقصود (یعنی جنت) تک پہنچا دے گا۔

حدیث نمبر: 2105
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا کہ اللہ تعالیٰ کو کون سا عمل پسند ہے؟ فرمایا: ایسا عمل جو ہمیشہ کیا جائے اگرچہ تھوڑا ہو۔