نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
مختصر صحيح بخاري
دعاؤں کا بیان

5. سوتے وقت کیا پڑھے؟

حدیث نمبر: 2073
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے بچھونے پر تشریف لے جاتے تو یہ دعا پڑھتے: (اے اللہ! میں) تیرے ہی نام سے مرتا اور جیتا ہوں۔ اور جب بیدار ہوتے تو یہ دعا پڑھتے تھے: ہر قسم کی تعریف اس اللہ کی ہے جس نے ہم کو مرنے (یعنی سونے) کے بعد زندہ کیا (جگایا) اور اسی کے پاس (قبروں سے اٹھ کر) جانا ہے۔