نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
مختصر صحيح بخاري
لباس کے بیان میں

7. صاف چمڑے کا یا بالوں والا جوتا پہننا۔

حدیث نمبر: 1992
سیدنا انس رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ ان سے پوچھا گیا کہ کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جوتے سمیت نماز پڑھ لیتے تھے؟ تو انھوں نے جواب دیا: جی ہاں۔ (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جوتے سمیت نماز پڑھ لیتے تھے)۔

حدیث نمبر: 1993
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی شخص ایک پاؤں میں جوتا پہن کر نہ چلے بلکہ چاہیے کہ دونوں جوتے پہنے یا دونوں اتار دے۔