نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
مختصر صحيح بخاري
لباس کے بیان میں

3. سفید کپڑے پہننا جائز ہے۔

حدیث نمبر: 1987
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سفید کپڑے پہنے ہوئے سو رہے تھے۔ پھر تھوڑی دیر کے بعد گیا تو جاگ رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس وقت) یہ فرمایا: جس نے کلمہ لا الہٰ الا اللہ کہا اور اسی پر اس کا خاتمہ ہوا تو وہ ضرور جنت میں داخل ہو گا۔ میں نے کہا اگرچہ اس نے زنا اور چوری کی ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگرچہ اس نے زنا اور چوری کی ہو۔ میں نے دوبارہ کہا اگرچہ اس نے زنا اور چوری کی ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگرچہ اس نے زنا اور چوری کی ہو۔ میں نے تیسری مرتبہ کہا اگرچہ اس نے زنا اور چوری کی ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگرچہ اس نے زنا اور چوری کی ہو۔ (اور) ابوذر کی ناک خاک آلود ہو۔ (یعنی اگرچہ ابوذر کو برا معلوم ہو)۔ اور جب سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ اس حدیث کو بیان کرتے تو (بطریق فخر) فرماتے ابوذر کی ناک خاک آلود ہو۔