نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
مختصر صحيح بخاري
طلاق کے بیان میں

1. اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ”اے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم)! جب تم عورتوں کو طلاق دو تو (ایسے وقت) طلاق دے دو کہ ان کی عدت کا وقت (آنے والا) ہو اور عدت شمار کرو“ (سورۃ الطلاق: 1)۔

حدیث نمبر: 1872
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں اپنی بیوی کو طلاق دے دی جبکہ وہ حائضہ تھی۔ (میرے والد) سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے حکم کرو کہ اس سے رجوع کر لے پھر اسے پاک ہونے تک روکے رہے پھر جب اسے ایام حیض آئیں اور پاک ہو جائے اس وقت چاہے اسے روکے اور چاہے تو اس سے ہمبستری سے پہلے طلاق دیدے، یہ ہے وقت عدت جس کے متعلق اللہ نے فرمایا ہے: عورتوں کو اس وقت طلاق دی جائے۔