نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
مختصر صحيح بخاري
نکاح کے بیان میں

15. باپ اور دوسرا کوئی ولی باکرہ (بالغہ) اور ثیبہ کا نکاح اس کی رضامندی کے بغیر نہیں سکتے۔

حدیث نمبر: 1848
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیوہ عورت کا نکاح اس سے اجازت لیے بغیر نہ کیا جائے اور نہ باکرہ کا نکاح بغیر اس کی اجازت کے کیا جائے۔ لوگوں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! باکرہ کی اجازت کیونکر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کا خاموش ہو جانا ہی (اس کی) رضامندی ہے۔

حدیث نمبر: 1849
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! کنواری لڑکی تو شرم کرتی ہو گی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس کا خاموش ہو جانا ہی (اس کی) رضامندی ہے۔