نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
مختصر صحيح بخاري
تفسیر قرآن ۔ تفسیر سورۃ العلق

1. اللہ تعالیٰ کے قول ”یقیناً اگر وہ باز نہ رہا تو ....“ (سورۃ العلق: 15) کا بیان۔

حدیث نمبر: 1802
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ابوجہل نے کہا اگر میں محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کو خانہ کعبہ کے قریب نماز پڑھتا دیکھ لوں تو اس کی گردن کو کچل ڈالوں گا۔ یہ خبر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر وہ ایسا کرے گا تو اس کو فرشتے پکڑ لیں گے۔ (اور اسے کی تکہ بوٹی کر دیں گے)