نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
مختصر صحيح بخاري
تفسیر قرآن ۔ تفسیر سورۃ الزمر

3. اللہ تعالیٰ کے قول ”اور قیامت کے دن تمام زمین اس (اللہ) کی مٹھی میں ہو گی“ (سورۃ الزمر: 67) کے بیان میں۔

حدیث نمبر: 1771
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: اللہ تعالیٰ زمین کو مٹھی میں لے لے گا اور آسمانوں کو اپنے داہنے ہاتھ میں لپیٹ لے گا، پھر کہے گا کہ میں ہوں (اصلی) بادشاہ! دنیا کے بادشاہ کہاں گئے (جو مجھے اپنی شان دکھاتے تھے)۔