نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
مختصر صحيح بخاري
تفسیر قرآن ۔ تفسیر سورۃ الفرقان

1. اللہ تعالیٰ کا قول ”جو لوگ (روز قیامت) اپنے منہ کے بل دوزخ کی طرف جمع کیے جائیں گے“۔

حدیث نمبر: 1758
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہنے لگا کہ یا نبی اللہ! قیامت کے روز کافر سر کے بل دوزخ میں کیسے جمع کیے جائیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ ذات جس نے انسانوں کو دنیا میں پاؤں کے بل چلایا، کیا وہ اس بات پر قادر نہیں ہے کہ قیامت کے روز ان کو سر کے بل چلائے؟ (الفرقان: 34)