نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
مختصر صحيح بخاري
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے فضائل مناقب

39. مسلمانوں کا حبشہ کی طرف ہجرت کرنے کا بیان۔

حدیث نمبر: 1585
سیدہ ام خالد بنت خالد رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جب میں حبشہ سے (لوٹ کر مدینہ) آئی تو اس وقت میں ایک (کمسن) لڑکی تھی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دھاری دار چادر مجھے عنایت فرمائی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے نقشوں (بیل بوٹوں) پر ہاتھ پھیرنے لگے اور سنہ سنہ (سنہ حبشی زبان کا لفظ) فرمانے لگے یعنی اچھا اچھا۔