نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
مختصر صحيح بخاري
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے فضائل مناقب

38. جنوں کا بیان۔

حدیث نمبر: 1582
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو اور استنجاء کے لیے پانی کی چھاگل اٹھا کر چلتے تھے .... یہ حدیث (کتاب: وضو کا بیان۔۔۔ باب: ڈھیلوں سے استنجاء کرنا) میں گزر چکی ہے۔

حدیث نمبر: 1583
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ان سے سوال کیا گیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کس نے بتلایا کہ جنوں نے رات کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا قرآن سنا ہے؟ تو انھوں نے کہا کہ بیشک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک (ببول کے) درخت نے ان کے بارے میں بتایا۔
1    2    Next