نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
مختصر صحيح بخاري
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے فضائل مناقب


حدیث نمبر: 1526
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے اصحاب کو برا نہ کہو، اگر تم میں سے کوئی احد پہاڑ کے برابر سونا (اللہ کی راہ میں) خرچ کرے تو ان کے مد یا آدھے مد (غلہ) کے برابر نہیں ہو سکتا۔

حدیث نمبر: 1527
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم احد پہاڑ پر چڑھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سیدنا ابوبکر اور عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم بھی چڑھے۔ اتنے میں پہاڑ کو جنبش ہوئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے احد (پہاڑ) ٹھہرا رہ، بیشک تجھ پر اور کوئی نہیں سوائے ایک پیغمبر، ایک صدیق اور دو شہیدوں کے۔
Previous    1    2    3    4    5    Next