نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
مختصر صحيح بخاري
انبیاء کے حالات کے بیان میں


حدیث نمبر: 1436
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: میں سب لوگوں سے زیادہ عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام سے تعلق رکھتا ہوں، سب پیغمبر گویا علاتی بھائی ہیں (باپ ایک یعنی عقائد مائیں جدا جدا یعنی فروعات مسائل) میرے اور عیسیٰ علیہ السلام کے درمیان کوئی پیغمبر نہیں۔

حدیث نمبر: 1437
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں سب لوگوں سے زیادہ عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام سے قربت رکھتا ہوں، دنیا اور آخرت دونوں میں اور پیغمبر سب بھائی ہیں ان کی مائیں جدا جدا اور دین (اعتقاد) ایک۔
Previous    1    2    3    4    Next