نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
مختصر صحيح بخاري
انبیاء کے حالات کے بیان میں

14. اللہ تعالیٰ کا قول ”اور جب فرشتوں نے کہا کہ اے مریم! اللہ تعالیٰ نے تجھے برگزیدہ کر لیا .... کہ مریم کو ان میں سے کون پالے گا؟“ (سورۃ آل عمران: 42 ... 44)۔

حدیث نمبر: 1429
امیرالمؤمنین سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: دنیا کی بہتر عورت عمران کی بیٹی مریم (علیہ السلام) تھیں اور (اپنے دور میں) دنیا کی بہتر عورت (ام المؤمنین) خدیجہ (رضی اللہ عنہا) تھیں۔

حدیث نمبر: 1430
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: قریش کی عورتیں ان سب عورتوں میں بہتر ہیں جو اونٹ پر سوار ہوتی ہیں، اولاد پر بہت مہربان اور شوہر کے مال کا بہت خیال رکھنے والیاں۔