نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
مختصر صحيح بخاري
آغار تخلیق کا بیان


حدیث نمبر: 1379
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت میں ایک درخت ایسا ہے کہ اگر سوار اس کے سائے میں چلے تو سو برس تک چلتا رہے اور اگر تم چاہو تو اس آیت کو پڑھو: اور لمبے لمبے سائے۔ (سورۃ الواقعہ: 30)

حدیث نمبر: 1380
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اہل جنت اپنے اوپر والوں کو ایسے دیکھیں گے جیسے تم روشن ستارے کو جو مشرقی کنارے یا مغربی کنارے کے قریب ہو، دیکھتے ہو۔ کیونکہ ان میں ایک (جنتی) دوسرے سے افضل ہو گا۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! یہ انبیاء کے مقامات ہیں، کوئی اور وہاں کیسے پہنچ سکتا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (کیوں) نہیں! قسم اس کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ کچھ لوگ جو اللہ پر ایمان لائے اور انھوں نے پیغمبروں کی تصدیق کی (وہ بھی وہاں پہنچیں گے)۔
Previous    1    2    3    4    5