نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
مختصر صحيح بخاري
آغار تخلیق کا بیان


حدیث نمبر: 1368
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ (سورۃ النجم آیت: 18 کہ) بیشک انھوں نے اپنے پروردگار کی بڑی نشانیاں دیکھیں۔ (کا مطلب یہ ہے کہ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سبز بچھونا دیکھا جس نے آسمان کے کناروں کو ڈھانک دیا تھا۔ (اس پر جبرائیل علیہ السلام بیٹھے تھے یا ان کے پر تھے)۔

حدیث نمبر: 1369
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جو شخص خیال کرتا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پروردگار کو دیکھا تو اس نے برا خیال کیا بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جبرائیل علیہ السلام کو ان کی (اصلی) صورت و خلقت میں دیکھا تھا جنہوں نے آسمان کے کنارے بھر دیے تھے۔
Previous    3    4    5    6    7    8    Next