نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
مختصر صحيح بخاري
آغار تخلیق کا بیان


حدیث نمبر: 1362
سیدنا براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حسان (بن ثابت) رضی اللہ عنہ سے فرمایا تھا: تم مشرکوں کی ہجو کرو اور جبرائیل علیہ السلام تمہارے ساتھ ہیں۔

حدیث نمبر: 1363
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اے عائشہ! یہ جبرائیل علیہ السلام تم کو سلام کہتے ہیں۔ تو انھوں نے کہا وعلیہ السلام رحمتہ اللہ وبرکاتہ، آپ (صلی اللہ علیہ وسلم ) وہ دیکھتے ہیں جو میں نہیں دیکھتی۔ ترٰی سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مراد رکھا۔
Previous    1    2    3    4    5    6    7    8    Next