نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
مختصر صحيح بخاري
جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں

88. غازیوں کے استقبال کے لیے جانا (مسنون ہے)۔

حدیث نمبر: 1314
سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابن جعفر رضی اللہ عنہ سے کہا کہ کیا تمہیں یاد ہے جب ہم اور تم اور ابن عباس رضی اللہ عنہما، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے استقبال کے لیے گئے تھے، انھوں نے کہا جی ہاں (یاد ہے) پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں (اپنے ساتھ) سوار کر لیا تھا اور تمہیں نہیں کیا تھا۔

حدیث نمبر: 1315
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم لڑکوں کے ساتھ مل کر ثنیتہ الوداع تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے استقبال کے لیے جایا کرتے تھے۔