نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
مختصر صحيح بخاري
جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں

72. ((باب))

حدیث نمبر: 1295
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ایک چیونٹی نے نبیوں میں سے کسی نبی کو کاٹ لیا تھا تو انھوں نے حکم دیا تو چیونٹیوں کا بل جلا دیا گیا۔ پس اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف وحی کی کہ تمہیں ایک چیونٹی نے کاٹا تھا، تم نے (اس کے عوض میں) ایک جماعت کو جلا دیا جو اللہ کی تسبیح پڑھتی تھیں۔