نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
مختصر صحيح بخاري
جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں

26. گھوڑے اور گدھے کا نام رکھنا کیسا ہے؟

حدیث نمبر: 1237
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہمارے باغ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک گھوڑا رہتا تھا اس کا نام لحیف تھا اور بعض کہتے ہیں کہ اس کا نام لخیف تھا۔

حدیث نمبر: 1238
سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں ایک گدھے پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے بیٹھا تھا، اس گدھے کا نام عفیر تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے معاذ! کیا تم جانتے ہو کہ اللہ تعالیٰ کا حق اس کے بندوں پر کیا ہے؟ .... اور ساری حدیث بیان کی جو پہلے گزر چکی ہے۔ (دیکھئیے کتاب: علم کا بیان۔۔۔ باب: اس بات کو برا سمجھ کر کہ وہ لوگ نہ سمجھیں گے جس شخص نے ایک قوم کو چھوڑ کر دوسری قوم کو علم (کی تعلیم) کے لیے مخصوص کر لیا۔)
1    2    Next