نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
مختصر صحيح بخاري
جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں

24. حاکم عادل ہو یا ظالم، جہاد قیامت تک قائم رہے گا۔

حدیث نمبر: 1234
سیدنا عروہ بارقی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: گھوڑوں کی پیشانیوں سے قیامت تک خیر و برکت وابستہ ہے۔ (یعنی یا تو آخرت کا دائمی) ثواب اور (یا دنیا میں) مال غنیمت۔

حدیث نمبر: 1235
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: گھوڑوں کی پیشانیوں میں خیر و برکت (رکھی ہوئی) ہے۔