نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
مختصر صحيح بخاري
ظلم اور مال غصب کرنے کے بیان میں

6. جس شخص نے کسی پر ظلم کیا ہو اور مظلوم اس کو معاف کر دے تو کیا (یہ ضروری ہے کہ) ظالم اپنے ظلم کو بیان کرے؟

حدیث نمبر: 1118
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے اپنے بھائی کی آبرو یا کسی اور چیز کے متعلق ظلم کیا ہو اس کو چاہیے کہ آج اس سے معاف کروا لے، قبل اس کے کہ دینار و درہم نہ رہے (کیونکہ قیامت کے دن) اگر اس کا کوئی عمل صالح ہو گا تو اس سے بقدر اس کے ظلم کے لے لیا جائے گا اور اگر اس کے پاس نیکیاں نہ ہوں گی تو اس مظلوم کی بدیاں لے کر اس پر ڈال دی جائیں گی۔ (نعوذ بااﷲ من ذلک)۔