نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
مختصر صحيح بخاري
مساقات کا بیان

2. بعض لوگوں نے کہا ہے سیراب ہونے تک پانی کا مالک پانی کا زیادہ حقدار ہے۔

حدیث نمبر: 1090
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنی ضرورت سے زیادہ پانی اس لیے نہ روکا جائے کہ جو گھاس ہو۔ وہ بھی رکی رہے۔

حدیث نمبر: 1091
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ایک دوسری روایت میں منقول ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ضرورت سے زائد گھاس کو روکنے کی غرض سے ضرورت سے زائد پانی کو نہ روکا جائے۔