نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
مختصر صحيح بخاري
کفالت کے مسائل کا بیان

1. اللہ تعالیٰ کا فرمان ”جن سے تم نے قسم کھا کر قول و اقرار کیا ان کا حصہ ان کو دے دو۔“۔

حدیث نمبر: 1062
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ  کیا آپ کو معلوم ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: حلف کی دوستی اسلام میں نہیں ہے؟ تو سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ بیشک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش اور انصار کے درمیان میرے گھر کے اندر حلف کی دوستی کرائی تھی۔