نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
مختصر صحيح بخاري
خریدوفروخت کے بیان میں

55. اس شخص کے گناہ کا بیان جو آزاد آدمی کو فروخت کر دے۔

حدیث نمبر: 1046
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین شخص ایسے ہیں کہ قیامت کے دن میں ان کا دشمن ہوں گا: (1) وہ شخص جو میرا نام لے کر عہد کرے مگر پھر اس کے خلاف کرے (2) وہ شخص جو کسی آزاد آدمی کو فروخت کر کے اس کی قیمت کھا جائے (3) وہ شخص جو کسی مزدور کو اجرت پر لے کر اس سے پورا کام کرائے اور پھر مزدوری نہ دے۔