نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
مختصر صحيح بخاري
خریدوفروخت کے بیان میں


حدیث نمبر: 1011
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (ایک دن) بازار میں تھے کہ اتنے میں ایک شخص نے کہا اے ابوالقاسم! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف دیکھنے لگے، اس نے عرض کی کہ میں نے فلاں شخص کو پکارا ہے (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو آواز نہیں دی) تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرا نام رکھ لو مگر میری کنیت نہ رکھو۔

حدیث نمبر: 1012
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں لوگ اہل قافلہ سے غلہ خرید لیتے تھے پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک آدمی کو ان کے پاس روانہ کرتے جو ان کو اسی جگہ وہ غلہ فروخت کرنے سے منع کرتا جب تک اس کو جہاں اناج بکتا ہے (یعنی منڈی میں) اٹھا نہ لائیں۔ اور ابن عمر رضی اللہ عنہما نے یہ بھی کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا تھا کہ اناج یا غلہ جس وقت خریدا جائے اسی وقت فروخت کر دیا جائے، اس پر قبضہ (اور جگہ تبدیل) کیے بغیر۔
Previous    1    2