نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
مختصر صحيح بخاري
حج و عمرہ سے روکے جانا

1. جب عمرہ کرنے والا اگر روکا جائے تو کیا کرے؟

حدیث نمبر: 879
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (حدیبیہ کے سال مکہ جانے اور) عمرے سے روک دیے گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (حدیبیہ میں ہی) اپنا سر منڈوا ڈالا اور اپنی بیویوں کے ساتھ صحبت فرمائی اور قربانی کے جانوروں کو ذبح کیا پھر آئندہ سال میں (اس کے بدلے کا) عمرہ کیا۔