نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
مختصر صحيح بخاري
نماز کے مسائل

48. بچوں کا وضو کرنا (ثابت ہے)۔

حدیث نمبر: 488
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک بالکل الگ تھلگ، (لاوارث بچے کی) قبر کے پاس سے گزرے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کی امامت کی اور لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے صف باندھی اور اس کی نماز (جنازہ) پڑھی۔

حدیث نمبر: 489
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جمعہ کے دن ہر بالغ پر غسل واجب ہے۔
1    2    Next