نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
مختصر صحيح بخاري
علم کا بیان

24. حدیث (نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے سننے) پر حرص کرنا۔

حدیث نمبر: 85
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں (ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) نے کہا یا رسول اللہ! قیامت کے دن سب لوگوں سے زیادہ بہرہ مند آپ کی شفاعت سے کون ہو گا؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک مجھے یقین تھا کہ اے ابوہریرہ! تم سے پہلے کوئی یہ بات مجھ سے نہ پوچھے گا، اس وجہ سے کہ میں نے تمہاری حرص حدیث (کے دریافت کرنے) پر دیکھ لی ہے۔ تو (سن لو!) سب سے زیادہ بہرہ مند میری شفاعت سے قیامت کے دن وہ شخص ہو گا جو اپنے خالص دل سے یا اپنے خالص جی سے لا الہٰ الا اللہ کہہ دے۔