نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
المنوعات
متفرق احادیث

2694. سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی کرامت، کیا خارق عادت کام برحق ہونے کی علامت ہے؟

حدیث نمبر: 4087
-" يا سارية الجبل، يا سارية الجبل".
نافع سے روایت ہے کہ عمر رضی اللہ عنہ نے ایک فوجی دستہ بھیجا، ان پر ایک آدمی کو مقرر کیا جسے ساریہ کہا جاتا تھا۔ (‏‏‏‏ہوا یوں کہ) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جمعہ کے دن خطبہ کے دوران کہا: اے ساریہ! پہاڑ کے ساتھ لگ جا، اے ساریہ! پہاڑ کے ساتھ لگ جا۔ پھر انہیں پتہ لگا کہ ساریہ جمعہ والے دن اسی گھڑی پہاڑ تک پہنچے تھے اور ان دونوں کے درمیان ایک ماہ کا فاصلہ تھا۔