نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
المنوعات
متفرق احادیث

2678. نیک غلام کی فضیلت

حدیث نمبر: 4067
-" إذا نصح العبد سيده وأحسن عبادة ربه كان له أجره مرتين".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏جب غلام اپنے آقا کے لیے مخلص بن جاتا ہے اور اچھے انداز میں اپنے رب کی عبادت کرتا ہے تو اسے دو اجر ملتے ہیں۔

حدیث نمبر: 4068
-" للعبد المملوك الصالح أجران".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نیک غلام کے دو اجر ہیں۔ (‏‏‏‏پھر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا) اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں ابو ہریرہ کی جان ہے! اگر اللہ کی راہ میں جہاد، حج اور ماں کے ساتھ نیکی کرنے (‏‏‏‏جیسے مسائل نہ ہوتے) تو میں پسند کرتا کہ میں غلام کی موت مرتا۔
1    2    Next