نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
السيرة النبوية وفيها الشمائل
سیرت نبوی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عادات و اطوار

2649. آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دو دفعہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے شادی کرنے کا خواب دکھایا گیا

حدیث نمبر: 4032
- (أُرتيكِ في المنامِ مرّتينِ؛ ورجلٌ يحملُك في سَرَقة من حريرٍ، فيقولُ: هذه امرأتُك. فأقولُ: إن يكُ هذا من عندِ الله عز وجل يُمضِهِ).
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: تم مجھے خواب میں دو مرتبہ دکھائی گئی تھی، ایک آدمی تجھے ریشم کے ایک ٹکڑے میں اٹھا کر (‏‏‏‏میرے پاس) آیا اور کہا: یہ آپ کی بیوی ہے۔ میں نے کہا: اگر یہ معاملہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے تو وہ اس کو نافذ کر دے گا۔