نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الجنة والنار
جنت اور جہنم

2593. جنت کی مٹی

حدیث نمبر: 3963
-" تربة الجنة درمكة بيضاء".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہودیوں کے بارے میں فرمایا: میں ان سے جنت کی مٹی جو کہ میدے کی طرح سفید ہے، کے بارے میں سوال کرتا ہوں۔ ‏‏‏‏ پھر آپ نے ان سے سوال کیا۔ انہوں نے کہا: اے ابوالقاسم! وہ روٹی کی مانند ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏روٹی بھی میدے کی ہی ہوتی ہے۔ ‏‏‏‏