نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الجنة والنار
جنت اور جہنم

2586. جنت کی عمارت کے اجزا

حدیث نمبر: 3954
-" خلق الله تبارك وتعالى الجنة لبنة من ذهب ولبنة من فضة وملاطها المسك، فقال لها: تكلمي، فقالت: * (قد أفلح المؤمنون) *، فقالت الملائكة: طوبى لك، منزل الملوك".
سیدنا ابوسعید سے موقوفاً اور مرفوعاً دونوں طرح سے روایت ہے کہ ‏‏‏‏اللہ تبارک و تعالیٰ نے جنت کو پیدا کیا، (‏‏‏‏تعمیر کا انداز یہ تھا کہ) ایک اینٹ سونے کی، ایک اینٹ چاندی کی اور گارا کستوری کا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے اسے کہا: کلام کر۔ اس نے کہا: «قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ» ‏‏‏‏ تحقیق مومن کامیاب ہو گئے ۳-المؤمنون:۱)، فرشتوں نے کہا: (‏‏‏‏اے جنت!) تیرے لیے خوشخبری ہو، تو تو بادشاہوں کا ٹھکانہ ہے۔