نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الجنة والنار
جنت اور جہنم

2560. اللہ تعالیٰ کی رضامندی جنت کی عظیم نعمت ہو گی

حدیث نمبر: 3920
-" إذا دخل أهل الجنة الجنة، يقول الله عز وجل: هل تشتهون شيئا فأزيدكم؟ فيقولون: ربنا وما فوق ما أعطيتنا؟ قال: فيقول: رضواني أكبر".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏جب جنت والے جنت میں داخل ہو جائیں گے تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: کیا تمہیں (‏‏‏‏مزید) کسی چیز کی خواہش ہے، تو وہ بھی پوری کر دیتا ہوں؟ وہ کہیں گے: اے ہمارے رب! جو کچھ تو نے عطا کیا، اس سے بڑھ کر کیا ہو سکتا ہے (‏‏‏‏ کہ اس کے حصول کی آرزو کی جائے)۔ وہ کہے گا: (‏‏‏‏تم سے) میرا راضی ہو جانا سب سے بڑی (‏‏‏‏نعمت) ہے۔