نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الفتن و اشراط الساعة والبعث
فتنے، علامات قیامت اور حشر

2445. دنیا میں سیر ہونے والے قیامت والے دن بھوکے ہوں گے

حدیث نمبر: 3774
- (إن أطول الناس جوعاً يوم القيامة؛ أكثرهم شبعاً في الدنيا)
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ڈکار لیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابوجحیفہ! تم نے کیا کھایا ہے؟ میں نے کہا: روٹی اور گوشت۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: روز قیامت وہ لوگ سب سے زیادہ بھوکے ہوں گے جو دنیا میں پیٹ بھر کر کھاتے ہیں۔

حدیث نمبر: 3775
-" كف عنا جشاءك، فإن أكثرهم شبعا في الدنيا، أطولهم جوعا يوم القيامة".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ڈکار لی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: ہم سے اپنی ڈکار کو دور رکھ، بلاشبہ دنیا میں بہت زیادہ سیر و سیراب ہونے والے قیامت کے دن بہت زیادہ بھوکے رہنے والے ہوں گے۔