نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الفتن و اشراط الساعة والبعث
فتنے، علامات قیامت اور حشر

2443. امت کا ایک گروہ حق پر قائم رہے گا

حدیث نمبر: 3771
-" لا تزال طائفة من أمتي ظاهرين على الحق حتى تقوم الساعة".
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت کا ایک گروہ تاقیامت حق پر قائم دائم رہے گا۔

حدیث نمبر: 3772
-" لا يزال هذا الدين قائما يقاتل عليه عصابة من المسلمين حتى تقوم الساعة".
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ دین قائم دائم رہے گا، مسلمانوں کی ایک جماعت اس سے متصف ہو کر جہاد کرتی رہے گی، یہاں تک کہ قیامت قائم ہو جائے گی۔