نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الفتن و اشراط الساعة والبعث
فتنے، علامات قیامت اور حشر

2404. دین کے شایان شان دور کی مدت کم ہے

حدیث نمبر: 3725
-" تدور رحى الإسلام بعد خمس وثلاثين أو ست وثلاثين أو سبع وثلاثين، فإن يهلكوا فسبيل من هلك وإن يقم لهم دينهم يقم لهم سبعين عاما. قلت: (وفي رواية: قال عمر يا نبي الله): مما بقي أو مما مضى؟ قال: مما مضى".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پینتس یا چھتیس یا سینتیس سالوں کے بعد اسلام کی چکی گھومے گی، اس کے بعد اگر کوئی (‏‏‏‏گمراہ رہ کر) ہلاک ہوا تو وہ پہلے ہلاک ہونے والوں کی طرح ہو گا اور اگر دین قائم رہا تو وہ ستر سال تک قائم رہے گا۔ میں نے کہا اور ایک روایت کے مطابق سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے الله کے نبی! مستقبل ستر سال یا ماضی سمیت؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ماضی سمیت۔